ورلڈ اتھلیٹکس مقابلے، یوسین بولٹ نے پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

Moscow

Moscow

ماسکو (جیوڈیسک) میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس مقابلوں میں یوسین بولٹ اور ایڈنا کپلیگٹ نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے طلائی تمغے جیت لئے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے ورلڈ اتھلیٹکس مقابلوں میں آج مختلف کیٹیگریز کا فیصلہ ہوا۔

100 میٹر سپرنٹنگ مقابلوں میں عالمی شہرت یافتہ اولمپک چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے باآسانی 10 منٹ سات سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویمن میراتھون کینیا کی ایڈنا کپلیگٹ نے جیت لی گولڈ میڈ ل حاصل کر نے میں انہیں 2 گھنٹے 27 منٹ 45 سیکنڈ لگے۔ سائیکلنگ میں گولڈ میڈل برطانیہ کے مو فارا نے جیتا۔