بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان، انتظامیہ کو وارننگ جاری

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) نصیر آباد اور ژوب ڈویژن سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ کو وارننگ جاری کردی گئی۔ متعلقہ ڈویژنل کمشنرز کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب جاری مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر پہلے سے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ پیر سے آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جیو نیوز سے بات چیت میں ڈائریکٹر ریلیف الصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، عطا اللہ مینگل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اس حوالے سے صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

اس حوالے سے ممکنہ متاثرہ اضلاع میں بروقت امداد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرلئے گئے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جعفر آباد میں 2 ہزار خیموں اور 2 ہزار خوراک کے پیکٹس پر مشتمل امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔