جشن آزادی منانے کی تیاریاں زورو شور سے جاری

Independence

Independence

ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ پاکستانی بیجز اور گرین کیپس کی مانگ مین اغافہ ہوگیا ہے۔ ملی نغموں کے سروں نے ماحول کو گرما رکھا ہے، اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں جش آزادی کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔

پاکستانی قوم مہنگائی اور دہشتگردی کے باوجود اس سال بھی جشن آزادی جوش و ولولے سے منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسلام آباد ،کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے بازار قومی پرچموں، جھنڈیوں اور بیجوں سے سجی ہوئی ہیں۔

بازاروں میں جشن آزادی کے اشیا کے مختلف اسٹالز لگے ہوئے ہیں اور بچے جشن آزادی کی خریداری کر رہے ہیں۔ ملی نغمہ بازاروں میں کوئی لہراتے ہوئے پرچم اور کوئی جھنڈیاں بیجز، ٹوپیاں اور خرید رہا ہے۔ چودہ اگست کو جشن آزادی کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے رنگارنگ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔