سانحہ بولان : متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) میں حکومت پنجاب کی جانب سے بلوچستان میں محنت مزدوری کے غرض کے لیے گئے ہوئے ضلع رحیم یار خان کے سات افراد سمیت چودہ افراد کو جنہیں عید کے موقع پر گھر آتے ہوئے مسافر بسوں سے اتار کر ضلع بولان کے علاقہ مچھ کے قریب نا معلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

جس پر حکومت پنجاب نے نوٹس لے لیا اورعید کے دوسرے روزصوبائی وزیر صنعت و تجارت محمد شفیق نے متاثرہ خاندانوں میں فی کس تین تین لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کیے اور دعا بھی کی گئی تقریب ڈی سی او افس رحیم یار خان کی کمیٹی روم میں منعقد کی گئی۔