آئی جی سندھ کی یوم آزادی پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

Independence Day

Independence Day

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت صوبے بھر میں یوم آزادی کے دن چودہ اگست کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئی جی سندھ نے پولیس فورس کو مانیٹرنگ اور سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس افسران کو یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت صوبے میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے۔

کہ حساس تنصیبات، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز، فلائی اوورز، اہم سرکاری و نجی عمارتوں، شاپنگ سینٹرز انتہائی سخت سیکیورٹی کی جائے جبکہ پولیس افسران انٹیلی جنس نیٹ ورک، اِسنیپ چیکنگ، پولیس گشت اور ناکہ بندی کو مزید موثر بنائیں۔