بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی جانب سے روئی کی نیشنل ریزروز میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان، نیویارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کی قیمتیں پچھلے آٹھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ چین کی جانب سے 2013-14 کے دوران اپنے روئی کی نیشنل ریزروز میں 50 فیصد اضافے کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔
نیویارک کاٹن ایکس چینج میں روئی کی قیمتیں پچھلے آٹھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جبکہ پاکستان، بھارت اور چین میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں تیزی یا مندی کا رجحان۔
یونائیٹڈ اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر (یو ایس ڈی اے) کی جانب سے کل نئے کاٹن کی سیزن کی پہلی رپورٹ کے اجرا کے بعد متعین ہوگا تاہم توقع کی جا رہی کہ اس رپورٹ کے اجرا کے بعد بھی تیزی کا یہ رجحان جاری رہے گا کیونکہ موسمی حالات کے باعث پاکستان سمیت بعض ممالک میں روئی کی پیداوار پہلے تخمینوں کے مقابلے میں کچھ کم ہونے کے امکانات ہیں۔