سوئٹز رلینڈ میں نسلی امتیازکا نشانہ بنایا گیا، اوپر اونفری

U.S.

U.S.

امریکی (جیوڈیسک) سابق امریکی ٹی وی اینکر اوپرا ونفری نے کہا ہے کہ انہیں سوئٹزر لینڈ کے دورے کے دوران نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا گیا۔ اوپرا ونفری کا کہنا ہے کہ ایک سپر سٹور میں ایک سیلز مین نے انہیں مگر مچھ کی کھال سے بنا 38 ہزار امریکی ڈالر کا پرس دکھانے سے انکار کر دیا۔

اور کہا کہ ایک افریقی امریکن کے لئے یہ پرس بہت مہنگا ہے اور اسے سستے پرس دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔ اوپرا ونفری کو فوربیز کی طرف سے اس سال کی دنیا بھر کی طاقتور ترین شخصییت قرار دیا ہے۔ دوسری طرف سپرسٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ واقع ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔