سرینا ولیمز راجرز کپ ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں

Serena Williams

Serena Williams

مونٹریال(جیوڈیسک) امریکا کی سرینا ولیمز Agnieszka Radwanska کو شکست دے کر راجرز کپ ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں ،دوسرے سیمی فائنل میں لی نا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مونٹریال میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز چھائی رہیں۔

پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا ،دوسرے سیٹ میں Radwanska صرف چار گیمز ہی جیت سکیں،دوسرے سیمی فائنل میں رومانیہ کی SORANA CIRSTEA نے چین کی لی نا کو آوٹ کلاس کر دیا ،پہلا سیٹ چھ ایک کے اسکور سے جیتا ،دوسرے سیٹ میں لی نا نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن سات چھ سے ہار گئیں۔