لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ہلکی ہو اکے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ صبح سویرے کالے سیاہ بادلوں نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہلکی ہوا کے ساتھ برسنے والی بارش سے موسم کا مزا دوبالا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔
کہ آج سے مون سون بارشوں کے سلسلے میں ہونے والا اضافہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا اور اس دوران وقفے وقفے سے بارش برستی رہے گی۔ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس سینٹی گریڈ اور کم سے کم چوبیس سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔