شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی۔ شمالی وزیرستان تحصیل میران شاہ شمالی وزیرستان کے گاں رسول خیل کے رہائشی بادشاہ گل کی 18 ماہ کی بیٹی عائشہ بی بی پولیو کے موذی مرض کا شکار ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں میں سب سے زیادہ تعداد فاٹا کی ہے جہاں اس سال 14 بچے اس مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں 5، سندھ میں 3 اور پنجاب میں 2 بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں۔