اسلام آباد پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ پیر سے بدھ کے دوران ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران مون سون بارشوں میں اضافے کا امکان ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، کوہاٹ، مردان، ڈی جی خان جبکہ خیبرپختونخوا میں ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، ڈی آئی خان میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ بلوچستان میں سبی، ژوب اور نصیر آباد میں بھی موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، عوام محتاط رہیں۔