لاہور (جیوڈیسک) اقلیتوں کے عالمی دن کے موقعے پر لاہور میں اقلیتی برادری نے ایک ریلی نکالی جس کامقصد اقلیتوں کو ان کے حقوق اور جان و مال کاتحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب چیئرنگ کراس تک نکلنے والی اس ریلی کے شرکا نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لکھے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
اقلیتوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ملک میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں، نیز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کے مطابق اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کیا جائے۔ انہون نے مطالبہ کیا کہ حکومت سیاسی عمل میں جمہوری اقدار کے مطابق اقلیتوں کو انکی اصل آبادی کے تناسب سے نمائندگی دے۔