رابطہ کمیٹی کا لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلیے شمسی توانائی منصوبوں پر غور

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے ملک میں لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کیلیے اپنی مدد آپ کے تحت شمسی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا۔ ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کا نائن زیرو پر اجلاس ہوا جس میں الطاف حسین کی ہدایت پر شمسی اور متبادل توانائی کے منصوبوں کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوڈشیڈنگ سے نجات کے لیے شمسی توانائی کے عوامی منصوبے کا آغاز عزیز آباد سے کیا جائے گا۔ جس کے بعداپنی مدد آپ کے تحت عوام کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں اور دوسرے شہروں میں بھی اس منصوبے پر کام کیا جائے گا۔