لندن (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی برطانیہ پہنچ گئے ہیں ،لندن ایئرپورٹ پر یوسف رضا گیلانی کا پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہ نما سید شہزاد کاظمی اور دیگر نے استقبال کیا۔ ا نہوں نے لندن ائیرپورٹ پر ذرائع سے بھی بات کی۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کی بات کہہ کر 18 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔اور اس بات پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو تنہا کردیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف سازشیں ہوئیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ بوگس قرار دیا۔ نیب کیسز کے سوال پر کہا کہ نیب کیسز میں دوبارہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں، پہلے بھی کئی سال جیل میں گزارے مگر کسی معاملے پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کل ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے ناروے روانہ ہونگے۔