کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے کرایے کے مکانات کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مکان کے مالک اور پراپراٹی ڈیلر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ کوئٹہ پولیس کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے کچھ واقعات میں ملزمان کی جانب سے کرائیے کے مکانات استعمال کرنے کے انکشاف کے بعد ایف سی اور پولیس حکام نے شہر میں کرایے کے مکانات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق جس مکان میں دہشت گرد پائے گئے یا وہ دہشت گردی کی کاروائی میں استعمال کیا گیا تو اس کے مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔