لاہور : باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ملزم ہلاک، 2 فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دو ملزم فرار ہو گئے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق قتل اور اقدام قتل کے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم حیدرشاہ کی گرفتاری کے لیے باٹا پور کے ایک گھرپر چھاپا مارا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک اور اس کے دوساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔