آزاد کشمیر کے 2 سیکٹروں پر بھارتی فائرنگ، گولہ باری، نوجوان شہید

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر اور چڑی کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری جاری ہے، ایک مکان پر مار ٹرگولہ گرنے سے ایک شخص شہید ہو گیا ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر گولہ باری کی ہے، یہ سلسلہ رات ایک بجکر دس منٹ پر شروع ہوا جوکئی گھنٹے جاری رہا، بھارتی فوج نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا، ڈونگا گھمبیر کے مقام پر مار ٹرگولہ مکان پر گرنے سے ایک شخص زبیر شہید ہو گیا جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہوئی ہے۔

بٹل سیکٹرکے بعدچڑی کوٹ سیکٹرپربھی بھارتی فوج نے اچانک گولہ باری شروع کر دی جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں گھروں کو خالی کرا لیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔