کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے سے ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔اورنگی ٹاون کے علاقے میں قائم تھانہ پاکستان بازارکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم رئیس بنگالی کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کر کے 2009 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا اور اس کے بعد سے مفرور اور پولیس کو پولیس تھا، پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔