جشن آزادی، پشاور کے بازاروں میں قومی پرچموں کی دکانیں سج گئیں

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) وطن عزیز کا جشن آزادی منانے کے لئے پشاور کے اکثر بازاروں میں قومی پرچموں کی دکانیں سج گئی ہیں۔ قصہ خوانی سمیت اندرون شہر، چارسدہ روڈ، یونی ورسٹی ٹاون اور دیگر کئی مقامات پر قومی پرچم، بیجز، ربن اور جھنڈیاں فروخت کی جارہی ہیں۔

مادر وطن کا جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کے لئے بچے زیادہ دل چسپی لے رہے ہیں۔ اور 14 اگست کے لئے خریداری میں مصروف ہیں۔ کولمبیا میں پھولوں کی سالانہ نمائش ہوئی جس میں لوگوں نے روایتی انداز میں وزنی گلدستے سروں پر سجا کر پریڈ کی۔