مڈلن (جیوڈیسک) کولمبیا کے شمال مغربی شہر میڈلن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں پھولوں کے 500 سے زائد کاشتکاروں نے حصہ لیا۔ پھولوں کے اس خوش رنگ اور خوش نما میلے کا 5 لاکھ سے زائد سیاحوں نے نظارا کیا۔
پھولوں کی آرائیش کرنے والوں نے منفرد انداز میں پھول سجا کر سروں پررکھ کر شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ نمائش میں موسیقاوروں اور ڈانسرز نے فن کے جوہر دکھائے۔ پھولوں کے اس سالانہ میلے کا آغاز 1957 میں ہواتھا، جس کا مقصد خطے میں پھولوں کی پیداوار بڑھانا تھا۔