کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 6 بچوں سمیت 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان دارالحکومت کابل کے قریب موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سیلاب کے باعث دس سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور درجنوں افراد بے گھر ہوگئے۔
حکام کے مطابق لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جارہا ہے اور متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ سیلاب سے زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ ہفتے افغانستان میں ہونے والی شدید بارشوں سے 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔