آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ میں افغانستان نے نمییبیا کو مسلسل دوسرا میچ پانچ وکٹ سے ہرا کر کسی بھی افریقی ملک کے خلاف شاندار کامیابی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ نمیبیا کے شہر ونڈہوک میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو ترانوے رنز جوڑے۔
ورلڈ کرکٹ لیگ کے اہم میچ میں نمیبین کھلاڑی پورے پچاس اوور بھی نہ کھیل پائے۔ حامد حسن نے طوفانی بولنگ سے چار بیٹسمین کو شکار کیا۔ جواب میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد نے باسٹھ رنز بنا کر جیت کو آسان بنایا۔ کپتان محمد نبی کے ناٹ آٹ چھیالیس رنزنے ٹیم کو نمیبیا کے خلاف مسلسل دوسری فتح دلائی۔ کسی بھی افریقی ملک کے خلاف ایک سو نوے اور اب پانچ وکٹ کی کامیابی افغانستان کی شاندار کارکردگی ہے۔