تلہ گنگ حلقہ این اے اکسٹھ سے سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کو شکست

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ حلقہ این اے اکسٹھ سے سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کو شکست دینے والے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کے خلاف ٹرابیونل میں رٹپٹیشن کی سماعت بروز منگل کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کے خلاف ٹر ابیو نل میں رٹ پٹیشن کی سما عت مو ر خہ 13.08.2013 بروز منگل کو ہو گی۔ رٹ پٹیشن میں درخو است گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے اکسٹھ سے منتخب ہونے والے ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے اپنے کا غذات نامزدگی میں۔

انتخا بی اخراجات کیلئے مسلم کمرشل بینک ٹمن بر انچ میں 109ـ 5 اکا ئونٹ کھلوایا اور اس میں 14 لا کھ 98 ہز ار 704 روپے جمع کر ائے تھے۔ الیکشن میں کا میا بی کے بعد انتخا بی اخراجات کے گو شوارے میں کل 14 لاکھ 74 ہزار 805 روپے کے اخراجات ظاہر کیے گئے ہیں۔ جبکہ میڈیا کو اشتہارات کی مد میں صرف 90 ہزار روپے کی رقم لکھی گئی ہے۔

حالانکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کے دورہ تلہ گنگ کے موقع پر قومی اور مقامی اخبارات کو اشتہارات دینے کیلئے پا نچ لا کھ روپے کا چیک جا ری کیا گیا تھا۔ اس طر ح وہ ا ئین کے ا ر ٹیکل 62/63 اور عوامی نما ئند گی ایکٹ 1976 کی سیکشن 49 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ رٹپٹیشن میں حلقہ این اے 61 کے تما م امید واروں کے ساتھ ریٹرنگ افیسر این اے 61اور الیکشن کمشنر ضلع چکوال کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔