کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں زہریلی شراب نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پینے سے 16 افراد ہلاک اور متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں زہریلی شراب پینے سے سولہ افراد ہلاک اور متعدد بے ہوش ہوگئے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ کورنگی اور ڈاکس کے علاقوں سے بھی زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد کی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال لایا گیا۔
لانڈھی، عزیزبھٹی، نیوکراچی، سہراب گوٹھ اور بلدیہ ٹان سے بھی زہریلی شراب پینے والے متعدد افراد کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا۔ کراچی میں زہریلی شراب کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔ کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس زہریلے کاروبار کے خلاف اب تک خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔