بھارتی (جیوڈیسک) فوج کی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، لائن آف کنٹرول پر دو سیکٹرز میں پاکستانی علاقوں میں بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، عسکری ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھارت نے بٹل، چری کوٹ اور ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
اس سے پہلے بھارتی فوج نے راولا کوٹ،بٹل، مدار، ڈونگا، بجوات، گھمیر اور کوٹلی سیکٹرز میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف وررزی کرتے ہوئے فائرنگ کی،جس سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونیوالے شہری زبیر کا تعلق ڈنگا سیکٹر سے ہے۔ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے باعث سرحدی علاقوں کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
فاضل کے سیکٹر میں رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عسکری زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چند روز کے دوران بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ پانچ واں واقعہ ہے۔ دفتر خارجہ نے واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے، ترجمان کے مطابق جنگ بندی قائم رکھنا دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔