اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے ان کی اہلیہ اور عالمی ادارے کے حکام بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ بان کی مون صدر ،وزیراعظم اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے۔
وہ وزیر اعلی پنجاب سے بھی ملیں گے بان کی مون کو پاکستان کے سیلاب کی صورت حال سے معتلق بریفنگ بھی دی جائیگی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوم ازادی پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالونی میں نوجوانوں کی ایک تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔