تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف لیگل نوٹس تیار

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد تحریک انصاف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف لیگل نوٹس تیار کر لیا۔ مولانا سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت مانگی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے خلاف لیگل نوٹس تحریک انصاف کے قانونی مشیر حامد خان نے تیار کیا۔ جو کل مولانا فضل الرحمان کے نام بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لیگل نوٹس میں مولانا فضل الرحمان سے عمران خان پر عائد الزامات کی وضاحت مانگی گئی ہے۔

نوٹس کا جواب نہ دینے پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف رٹ دائر کی جائے گی۔ رٹ کس عدالت میں دائر کی جائے اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان الزامات واپس لیں یا معافی مانگیں۔