سندھ اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا بل کل پیش ہونے کا امکان

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا بل کل پیش ہونے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے بل میں ترامیم سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی ہاس میں قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں نئے بلدیاتی قانون کے مسودے پر غور کیا گیا۔

نئے بلدیاتی قانون کا مسودہ سندھ اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم بلدیاتی نظام دو ہزار تیرہ کے بل کے حوالے سے لاعلم ہے۔ متحدہ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی نظام پر اپنی تجاویز سے آگاہ کر چکی ہے تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے مشاورت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔