ضمنی انتخابات، پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات

By-Elections

By-Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پرائزیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دئیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پرائزیڈنگ افسران کو تین روز کیلئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔

پرائزیڈنگ افسر 21 سے 23 اگست تک اپنے اختیارات استعمال کر سکیں گے، عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت پرائزیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات 22 اگست کو ہو رہے ہیں۔