سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1300 روپے مہنگا ہو گیا

Glod

Glod

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی عالمی قیمت 34 ڈالر اضافے کے ساتھ 1 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ جس کے بعد مقامی سطح پر ایک تولہ سونا 1 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 53 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 114 روپے بڑھ کر 45 ہزار 771 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں 28 جون کو ایک تولہ سونے کی قیمت 46 ہزار روپے تک گر گئی تھی جس میں اب اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔