کوچی (جیوڈیسک) بھارت نے اپنے پہلے طیارہ بردار بحری بیڑے کا افتتاح کر دیا ہے۔ پیر کے روز این ایس وکرانت نامی اس طیارہ بردار بحری بیڑے کا افتتاح کوچی کی بندر گاہ پر کیا گیا۔ چالیس ہزار ٹن وزنی اس بحری جہاز کی تیاری پر پانچ بلین امریکی ڈالر کی لاگت آئی ہے۔
یہ بحری جہاز ابھی کئی تجربوں سے گزرے گا اور اسے سن 2018 میں بھارتی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس طرح مستبقل میں بھارت وہ پانچواں ملک بن سکتا ہے، جو بحری بیڑے مقامی سطح پر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس وقت یہ صلاحیت برطانیہ، فرانس، روس اور امریکا کے پاس ہے۔