جشن آزادی فاٹا فٹبال لیگ 14 اگست سے خیبر ایجنسی میں شروع ہو گی

FATA Independence Football League

FATA Independence Football League

پشاور (جیوڈیسک) جشن آزادی آل فاٹا فٹ بال لیگ 14 اگست سے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں شروع ہو گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد شنواری نے کہا کہ لیگ میں سات قبائلی ایجنسیوں سمیت نیم قبائلی علاقوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

خیبر ایجنسی کا شنواری فٹ بال کلب اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں فٹ بال کا کھیل انتہائی مقبول ہے اور انکی کوشش ہے کہ کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔