ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین کا نیا گانا منظر عام پر آ گیا

Move

Move

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹیراڈی راٹھورکی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری پکڑ چکے ہیں۔جی ہاں بالکل۔ 2010 کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم “ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی”کا سیکوئل “ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین”ریلیز کے لیے تیار ہے جسکے نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔رجت اوڑا کے تحریر کردہ “بسم اللہ “کے بولوں پر مبنی اس گانے کوانوپم امود کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں سوناکشی، اکشے کمار اور عمران خان کیساتھ کلب میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

ہدایتکار ملن لتھوریا کی اس فلم میں اکشے کے مدِ مقابل سوناکشی ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں جبکہ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت اروڑا نے تحریر کی ہے جس میں اکشے بحیثیت ڈان(شعیب خان)،عمران خان(اسلم، سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ(جیسمین)اور سونالی معروف اداکارہ(ممتاز)کے کردار نبھاتے نظر آئینگے۔ گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔