بریڈ پٹ کی ایکشن فلم” دی کونسلر” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

The Counselor

The Counselor

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ کی ایکشن سے بھر پور فلم” دی کونسلر” کا نیا ٹریلرآن لائن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ریڈلی اسکاٹ کی اس سسپینس فلم کی کہانی ایک ایسے وکیل کے گرد گھومتی ہے جو پولیس کو منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ہے۔20th سینچری فاکس کے تحت بننے والی اس فلم میں بریڈ پِٹ کے علاوہ معروف ہالی ووڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر، کیمرون ڈیاز، پینی لوپ اور جیوئر بارڈیم اہم کرداروں میں جلوہ گرہو رہے ہیں جبکہ ایکشن تھرلنگ یہ فلم رواں سال 25 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر ریڈلی اسکاٹ اس سے پہلے گلیڈی ایڑر، بلیک ہاک ڈان اور پرومیتیس جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنا چکے ہیں اور معروف ڈائریکٹر ٹونی سکاٹ کے بھائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم ” دی کونسلر” ٹونی سکاٹ کے نام کی جائیگی جنہوں نے گزشتہ برس لاس اینجلس میں ایک پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔