کراچی (جیوڈیسک) عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری روز ہی اسٹیٹ بنک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا اور بنکنگ سسٹم سے ترپن ارب تیس کروڑ روپے کا اضافی سرمایہ نکال لیا۔ منی مارکیٹ سسٹم سے سرمایہ چار روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز فروخت کر کے حاصل کیا گیا۔
فروخت کئے گئے بلز پر شرح سود آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد سالانہ کی شرح سے ادا کی جائیگی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے مرکزی بنک کو تریپن ارب تیس کروڑ روپے کی پیشکشیں موصول ہوئیں جو تمام قبول کر لی گئی۔