ہالی وڈ ایکشن فلم ایلائزم کا 4 دن میں 3 کروڑ ڈالر کا بزنس

Hollywood

Hollywood

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ‘Elysium چار دن میں 3 کروڑ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی۔ فلم شاز نیل بلوم کیمپ Neill Blomkamp کی زیر نگرانی بننے والی فلم کو نو اگست کو ریلز کیا گیا۔

فلم کی کہانی ایک ایسے خلائی سیارہ نما جگہ کے گرد گھومتی ہے جہاں غربت، جنگ اور جرائم سے تنگ لوگ پناہ لینا چاہتے ہیں۔ فلم میں ہالی وڈ اداکار میٹ ڈیمین کا کردار ایک ایسے عام شخص کا ہے جو لوگوں کو بچا کر elysium جانے کا بیڑا اٹھا لیتا ہے۔ فلم چار دن میں 3 کروڑ ڈالر کما کر اب تک پہلے نمبر ہے۔