بالی وڈ فلم ستیا گرہ کا مکمل ٹریلر ریلیز

Bollywood

Bollywood

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ایکشن سیاسی فلم” ستیاگرہ” کا دوسرا مکمل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ نئی فلم میں اداکارہ کرینہ کپور متوسط طبقے کے لئے آواز اٹھائیں گی۔ ستیاگرہ کی کہانی میں نوجوان طبقے کو دکھایا گیا ہے۔

جو کرپٹ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن، کرینہ کپور، اجے دیوگن اور ارجن رام پال شامل ہیں۔ کرینہ کپور فلم میں بین الاقوامی ٹی وی چینل کی صحافی بنی ہیں جو نوجوان طبقے کے ساتھ احتجاج میں شامل ہیں۔ ایکشن فلم 23 اگست کو ریلیز ہو گی۔