ممبئی، نئی دلی : انتہا پسندوں کی پی آئی اے دفاتر کو دھمکیاں

PIA

PIA

نئی دلی (جیوڈیسک) انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستان نے بھارتی حکومت سے پی آئی اے دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کر دی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ممبئی اور نئی دلی میں واقع پی آئی اے دفاترکو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔

اس معاملے پر پاکستان کے ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت کو دلی اور ممبئی میں پی آئی اے کے دفاتر اور عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا کہا ہے۔