شوہر کی دوسری شادی پر خاتون نے خود کشی کر لی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) اپنا گھر اجڑتا نظر آئے تو انسان وہ بھی کر گزرتا ہے جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتا فیصل آباد میں بھی ایسا ہی ہوا جہاں خاتون نے شوہر کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر موت گلے لگا لی۔ امین پور بازار کے دکاندار جمیل کی دوسری شادی اس کی پہلی بیوی کیلئے موت کا پیغام بن گئی۔

منصوراں گاں کی رہائشی عائشہ نے سوتن سے انتقام لیا اور نہ ہی اسے گھر لانے والے شوہر سے بلکہ وہ اپنی ہی جان سے گزر گئی۔ عائشہ دن دیہاڑے شوہر کی دکان کے سامنے پہنچی دل کی بھڑاس نکالی اور پھر خود کو گولی مار لی۔

عائشہ کے ورثا نے واقعہ کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جمیل نے جھگڑے کے بعد اپنی پہلی بیوی کو ہمیشہ کے لیئے راستے سے ہٹا دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔