کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے لیاری سیبھارتی ایجنسی را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار کر لیا گیا، پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔ ایس پی لیاری کے مطابق را کا مبینہ ایجنٹ 13 سال سے پاکستان میں مقیم تھا۔
ملزم کا تعلق بھارت سے ہے۔ ملزم سید عالم کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر سامان ملا ہے۔ ملزم کو بغدادی تھانے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کیا ہے۔