لاہور (جیوڈیسک) کیسٹی ڈویژن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے حکم پربائیس تھانوں پرمشتمل سٹی ڈویژن میں ایک گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن کے چند اہم علاقوں میں شفیق آباد، پٹھان کالونی، راوی روڈ اور بند روڈ شامل ہیں جہاں دوسرے شہروں سےآئے پردیسیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ ان میں کئی مشتبہ افراد کو چھپنے کا موقع مل جاتا ہے جو بعد میں ملک دشمن عناصر کی مدد کا سبب بنتے ہیں۔