ناران (جیوڈیسک) عید پر ملک بھر سے ناران آنے والے سیاحوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی، ہوٹلوں میں کمرے نہ مل سکے تو سیاح سڑک کنارے ہی رات کاٹنے لگے۔ مانسہرہ کے پر فضا مقام ناران میں سیاحوں کے لئے تمام ہوٹلوں کو ملا کر بمشکل 36 سو کمرے ہیں۔ عید کے تیسرے روز کی شام تک تقریبا 50 ہزار سیاح ناران پہنچ چکے تھے۔ اتنے لوگوں کے آنے سے رش تو بڑھ ہی گیا تھا۔ مگر اس سے پہلے سیاح 12، 12 گھنٹوں تک ٹریفک جام میں بھی پھنسے رہے۔
لوگوں نے ہوٹلوں میں کمرے حاصل کرنے کے لئے منہ مانگے کرایہ ادا کیا۔ مگر بالآخر کمرے بھر گئے اور پھر کسی ہوٹل یا گیسٹ ہاوس میں جگہ نہ رہی۔مجبورا تقریبا 30 ہزار سیاحوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔ کوئی سڑک کنارے چادر بچھا کر سوتا ہوا پاتا گیا، کسی نے گاڑیوں میں سونے کو غنیمت جانا تو بہت سوں کی کی رات تو گاڑی پر بیٹھ کر جا گتے ہوئے ہی کٹ گئی۔