جسٹس مقبول باقر کے بیرون ملک علاج کی سمری وزیر اعلی کو ارسال

Justice Maqbool Baqir

Justice Maqbool Baqir

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کے بیرون ملک علاج کیلئے وزیر اعلی سندھ کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹر ی صحت سندھ انعام اللہ دھاریجو کی جانب سے وزیر اعلی سندھ کوبھیجی گئی سمری کے مطابق جسٹس مقبول باقر کے بیر ون ملک علاج پر ایک لاکھ امریکی ڈالر سے زاید رقم خرچ ہو گی۔

جسٹس مقبول باقر کو کراچی کے علاقے برنس روڈ پر 26 جون کو دہشت گردی کا نشا نہ بنایا گیا تھا جس کے بعد طبی امداد کے لیے انھیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں تین آپریشن کیے جا چکے ہیں۔ حملے میں جسٹس مقبول باقر کے منہ، جبڑے اور سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔