شالیمار ایکسپریس میں بم کی اطلاع پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس میں بم کی اطلاع پر ٹرین گھنٹوں گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پرکھڑی رہی۔ تلاشی لینے کے بعد گاڑی کو روانہ کیا گیا۔ شالیمار ایکسپریس دہشتگرد حملوں کی زد میں ہے، آج ایک مرتبہ پھر لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس میں بم کی اطلاع پر ٹرین میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بم کی اطلاع ملنے پر ٹرین کو گھوٹکی اسٹیشن پر روک لیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیاگیا، جنہوں نے ٹرین کو مکمل خالی کراکے تلاشی لے کر محفوظ قرار دید یا۔ اس سے قبل بھی شالیمار ایکسپریس دہشتگرد حملوں کا شکار رہی ہے، پانچ اگست کو لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقام پر دھماکہ کیا گیا۔

جس سے تین افراد جاں اور چودہ زخمی بحق ہوگئے تھے اور اسی نوعیت کا ایک اور دھماکہ چھور ریلوے اسٹیشن پر بھی کیا گیا تھا، یاد رہے کہ شالیمار ایکسپریس نجی شعبے کے تحت چلائی جاتی ہے، اور اس کے ٹھیکیداروں کوبھتے وصولی کے لئے فون کالز موصول ہوتی رہی ہیں۔