اے این پی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہا ہے کہ عید الفطر کے تین دنوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور تشدد زدہ لاشوں کا ملنا انتہائی افسوس ناک ہے شاہی سید کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار پر بھی شہر میں مسلسل خون کی ہولی کھیلی جاتی رہی۔ دہشت گرد بلا خوف خطر اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی خوف نہیں۔ مردان ہاس میں پارٹی وفود سے ملاقات میں شاہی سید کا کہنا تھا دہشت گردوں نے عید پر بھی اپنے بھیانک منصوبوں کی تکمیل کی جس کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے۔ سینیٹر شاہی سید نے مطالبہ کیا کہ امن و امان قائم کرنے کیلئے شہر کو ہر قسم کے اسلحہ سے پاک کیا جائے۔