پاک بھارت صورتحال سے قومی سطح پر نپٹنا ہوگا، رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد کی صورتحال سے قومی بنیاد پر نپٹنا ہوگا، یہ وفاق کی بقا کا معاملہ ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا قومی سلامتی پالیسی بناتے ہوئے صرف ملٹری اور سول بیورو کریسی پر انحصار نہ کیا۔

جائے، بلکہ قومی سلامتی پالیسی کیلئے پارلیمنٹ کی بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز زیر غور لائی جائیں۔ سابقہ دور میں بنائی گئی کمیٹی میں تمام جماعتوں سے آرا لی گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کابینہ کی ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس بلائیں تو اس میں وزرا اعلی کو بھی شریک کریں۔