ابھیشک بچن ہپی نیو ائیر میں دہرے کردار میں جلوہ گر ہونگے

Abhishek Bachchan

Abhishek Bachchan

بالی وڈ (جیوڈیسک) دبنگ سلمان خان کی دیکھا دیکھی اب جونیئر بچن کو بھی ڈبل رول میں آنے کا بخار چڑھ گیا ہے۔ خبر کے مطابق ابھیشک بچن ہپی نیو ائیر میں دہرے کردار میں جلوہ گر ہونگے۔ بالی وڈ کے معروف اداکار ابہیشک بچن پھر سے ڈبل رول نبھا رہے ہیں۔

اس سے پہلے بول بچن میں ابہیشک ڈبل رول نبھا چکے ہیں۔ اب ایسے میں جب سولہ برس بعد سلمان خان ڈبل رول میں آرہے ہیں تو ابھیشک بچن نے بھی فرح خان کی فلم ہیپی نیو ائیر میں دوہرے کردار کے لیے حامی بھرلی ہے۔ مووی میں شاہ رخ خان بھی ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہیں کہ جونئیر بچن بول بچن کے بعد شائقین کی امیدوں پر پورا اترینگے یا نہیں۔