بیجنگ (جیوڈٰسک) چین میں بدترین سیلاب نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ چین روس سرحدی علاقہ بھی پانی میں ڈوب گیا۔ چین کے شمال مشرقی ساحلی شہر Heihe میں بارشوں کے باعث ہر جانب پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ سیلابی پانی نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔
بارشوں کے بعد دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس سے قریبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کئی دن کی موسلادھار بارش سے روس اور چین کا سرحدی علاقہ بھی پانی میں ڈوب گیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق سیلابی صورتحال کی نگرانی کے لیے روسی ہم منصب سے رابطے میں ہیں۔