برازیل کی جیل سے 54 قیدی فرار، 17 دوبارہ گرفتار

Brazil

Brazil

ساوپالو (جیوڈیسک) برازیل کی جیل کے یوتھ ڈیٹنشن سینٹر سے 54 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے، واقعے کی ویڈیو جاری کردی گئی ، ساوپالو جیل کی یوتھ ڈیٹنشن سینٹر میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے جیل کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔

ہنگامے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جیل ڈائریکٹر کو تشویشناک زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا، پیر کی صبح تقریبا 103 قیدیوں نے جیل توڑنے کی کوشش کی تھی، جن میں سے 54 قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، 17 قیدیوں کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔