توفیق احمد میموریل ڈی گول فٹ بال ٹورنامنٹ عثمان اسپورٹس نے اپنے نام کرلیا ۔فائنل میںشہباز اسپورٹس کو شکست

کراچی: الجمہوریہ فٹ بال کلب اور ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام بارہواں توفیق احمد میموریل ڈی گول رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں عثمان اسپورٹس نے اپنے مد مقابل شہباز اسپورٹس کو سخت مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیدی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے ابراہیم نے دو جبکہ سرور نے ایک گول کئے شہباز اسپورٹس کے سعید عالم اور محمد اسماعیل نے گول اسکور کئے۔

فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی الجمہوریہ فٹ بال کلب کے سابقہ کھلاڑی آفتاب احمد نے توفیق احمد میموریل ڈی گول فٹ بال ٹورنامنٹ فائنل کی فاتح عثمان اسپورٹس کے کپتان کو وننگ ٹرافی اور کیشن پرائز اور رنر اَپ ٹیم شہباز اسپورٹس کے کپتان کو رنر اَپ ٹرافی اور کیش پرائز پیش کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری ینگ اتحاد فٹ بال کلب با بو فیروز ،سیکریٹری ساحل محمڈن ابو الحسن ،غلام رسول بلوچکے علاوہ دیگر نے شرکت کی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض ابراہیم جبکہ میچ کمشنر ذوالفقار احمد نے انجام دیئے۔

Taufiq MemoralL Foot Ball

Taufiq MemoralL Foot Ball